پی پی کا اجلاس بد نظمی کی نذرکارکنوں میں تلخ کلامی
تعلقہ لطیف آباد صدر پر کارکنان کو نظر انداز کرنے، ملازمتیں اور پلاٹ فارم بیچنے کے الزامات.
ایک دوسرے کیخلاف نعرے، دھکے بھی دیے، صوبائی وزیر زاہد بھرگڑی اجلاس سے چلے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس
پیپلز پارٹی کے 15 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کیلیے منعقدہ اجلاس بد نظمی کی نذر ہوگیا ۔
کارکنان نے تعلقہ صدر پر ملازمتیں اور پلاٹ فارم فروخت کرنے کے الزامات عاید کیے، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے تحت 15 اکتوبرکو قاسم آباد میں ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوںکے حوالے سے ضلعی صدر و صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد بھرگڑی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران اچانک چند کارکنان نے مبینہ طور پر ملازمتیں اور پلاٹ کے فارم فروخت کرنے پر تعلقہ لطیف آباد کے صدر ابرار قریشی کے خلاف نعرے شروع کر دیے اور ہال سے باہر آ کر احتجاج بھی کیا، جس پر کارکنان میں تلخ کلامی ہوئی اور ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے گئے۔
مظاہرین نے الزام عایدکیا کہ ابرار قریشی پارٹی کیلیے قربانیاں دینے والے کارکنان کو نظر اندازکر کے ان کیلیے ملنے والی ملازمتیں اور پلاٹ کے فارم فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث کارکنان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ احتجاج کے بعد صوبائی وزیر اور دیگر رہنماء اجلاس سے چلے گئے۔