سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 63150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 54128 روپے ہوگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 63150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 54128 روپے ہوگئی۔ ڈیزائن: اسد سلیم/فائل
NEW YORK:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1772 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اس اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 63150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 54128 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1150 اور دس گرام 985.71 روپے پر برقرار رہی۔