فیڈ کپ ٹینس میں پاکستانی ٹیم کو بھارت نے بھی شکست دے دی
میزبان اسٹار ثانیہ مرزا نے کمزورحریف کیخلاف کھیلنے کے بجائے آرام کو ترجیح دی
ایونٹ کے گروپ اے میں فلپائن نے سنگاپور کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فوٹو:اے ایف پی
لاہور:
فیڈکپ ٹینس میں پاکستانی ٹیم کو بھارت نے بھی شکست دے دی، ابتدائی میچ میں ملائیشیا سے ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی مہمان سائیڈ نے روایتی حریف کیخلاف بھی منفی روایت برقرار رکھی۔
مسلسل دوسرے میچ میں ناکامی نے سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر کردیا، میزبان اسٹار ثانیہ مرزا نے کمزور حریف کیخلاف کھیلنے کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں جاری فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹوکے دوسرے روز روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، پہلے سنگلز میچ میں سارہ منصور بھارتی پراتھنا جی تھامباری کیخلاف دونوں سیٹ میں صرف ایک ہی پوائنٹ حاصل کرسکیں،پراتھنا نے پہلا سیٹ 6-1 سے اپنے نام کیا۔
دوسرے میں سارہ منصور انھیں کسی بھی لمحے پر مشکل کا شکار نہ کر سکیں اور یکطرفہ طور پر0-6 سے ناکام ہوگئیں۔0-1 کے خسارے میں جانے کے بعد دوسرے سنگلز میں اوشنا سہیل نے کورٹ سنبھالا لیکن وہ بھی حریف انکیتا رائنا کا جم کر مقابلہ نہ کرسکیں، میزبان کھلاڑی نے پہلا سیٹ بغیر کوئی پوائنٹ گنوائے اپنے نام کیا، دوسرے میں انھوں نے6-1 سے فتح سمیٹی۔ دونوں سنگلز میں ناکامی کے بعد رسمی کارروائی کی صورت اختیار کرنے والے ڈبلز میں اوشنا سہیل کا ساتھ دینے کے لیے ایمان قریشی کو کورٹ میں اتارا گیا جبکہ بھارت کی نمائندگی پراتھنا اور نتاشا نے کی۔
مہمان پیئر پہلے سیٹ میں حسب توقع کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہ کرسکا۔ دوسرے میں ایمان اور اوشنا نے سخت جان لڑائی لیکن اس کے باوجود حریف جوڑی کو شکست نہ دے سکیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم گروپ سی میں اپنے دونوں میچز ہار کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے،انڈونیشیا اور بھارت نے ایک، ایک میچ میں فتح حاصل کی، دونوں ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل آئیں گی، فاتح سائیڈ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔
دوسری طرف ایونٹ کے گروپ اے میں فلپائن نے سنگاپور کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، اس گروپ میں صرف 2ہی ٹیمیں شریک تھیں۔ گروپ بی میں ایران، قازقستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں شامل ہیں،ایران نے ابتدائی میچ میں قازقستان کو ہرایا تھا۔ دوسری طرف گروپ ڈی میں سری لنکا کی ٹیم پیسفک اوشیاناکیخلاف ناکام رہی جبکہ ابتدائی میچ میں انڈونیشیا نے پیسفک اوشیانا کو مات دی تھی۔یادرہے کہ فیڈکپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں11 ٹیمیں شریک ہیں، تین گروپس میں ٹیموں کی تعداد 3,3 جبکہ گروپ اے میں بائی کی بدولت صرف 2 سائیڈز کو ہی رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایشیا اوشیانا زون گروپ ون میں رسائی مل جائے گی۔