کارلفٹر گروہوں کے13ملزمان گرفتار19 گاڑیاں برآمد
ایس ایس پی اے سی ایل سی خرم وارث اور ایس پی ملیر جان محمد براہمانی کی پریس کانفرنس.
ایس ایس پی اے سی ایل سی خرم وارث اور ایس پی ملیر جان محمد براہمانی کی پریس کانفرنس. فوٹو : این این آئی
اینٹی کار لفٹنگ سیل اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گاڑیاں
موٹر سائیکلیں چوری و چھیننے والے13ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،19گاڑیاں و موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروہوں سے ہے، تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل کے سربراہ ایس ایس پی خرم وارث نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اے سی ایل سی نے شہریوں سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہوں سے تعلق رکھنے والے8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر گروہ کے سرغنہ28 مقدمات میں مطلوب یار محمد عرف یارو ولد محمد لونگ کو اس کے ساتھیوں عاشق علی ولد الٰہی بخش، شاہد حسین عرف کانا ولد مشیر حسین، امیر زمان ولد محمد خان اور صدیق ولد عیسیٰ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری و چھینی گئی6گاڑیاں برآمد کرلیں، اے سی ایل سی نے علیحدہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ رضا خان پٹھان ولد اسلم خان کو قائد آباد سے گرفتار کرکے3 گاڑیاں برآمد کرلیں جبکہ ایک اور خفیہ اطلاع پر ملزم زبیر احمد ولد لعل محمد اور سعید احمد بشیر احمد کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔