نجم سیٹھی یکم جولائی کوآئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

مصطفیٰ کمال کےاستعفیٰ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ باقی ڈھائی ماہ کی مدت کے لیے کوئی عبوری صدر مقرر نہیں کیا جائے گا

مصطفیٰ کمال کے استعفیٰ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ باقی ڈھائی ماہ کی مدت کے لیے کوئی عبوری صدر مقرر نہیں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی کے صدر کی نشست ڈھائی ماہ تک خالی رہے گی جبکہ نجم سیٹھی اپنے مقررہ وقت پر منظوری کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔


آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا جبکہ یہ فیصلہ کیا گیاکہ باقی ڈھائی ماہ کی مدت کیلیے کوئی عبوری صدر مقرر نہیں کیا جائے گا، نہ ہی نجم سیٹھی کو قبل از وقت یہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انھیں پی سی بی نے اس نمائشی عہدے کیلیے نامزد کیا تھا جس کیلیے آئی سی سی فل کونسل کی منظوری ضروری ہے جو جون میں سالانہ اجلاس کے موقع پر دی جائے گی، وہ یکم جولائی سے آئی سی سی کے نئے صدر بن جائیں گے۔
Load Next Story