این اے245 پرمتحدہ کا امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کاامکان

ضمنی انتخاب کیلیے جماعت اسلامی ودیگر نے فارم حاصل کیے تھے لیکن جمع نہیں کرائے

متحدہ کے 3امیدوارجمال احمد،جاویدشوکت اورریحان ہاشمی کاغذات جمع کراچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پرضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کی بلامقابلہ فتح یقینی ہوگئی ہے۔


منگل کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی تاہم اس روز کوئی فارم جمع نہیں کرایا گیا جبکہ پیر کو ایم کیوایم کے3 امیدوار جمال احمد، جاوید شوکت اور ریحان ہاشمی کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ندیم حیدر نے بتایا کہ کاغٖذات نامزدگی کے اجرا کے موقع پر جماعت اسلامی نے10فارم اور دیگر آزاد امیدواروں نے فارم حاصل کیے تھے تاہم ان کی جانب سے آخری تاریخ تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔

اس طرح اس نشست پر ایم کیوایم کے نامزدکردہ امیدوارکی بلامقابلہ جیت یقینی ہوگئی ہے،انھوں نے کہاکہ آج(بدھ) کوامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چھان بین ہوگی اور اسی روز دیگر دو امیدوار دستبردارہوسکتے ہیں تاہم دستبردار ہونے کی آخری تاریخ 18اکتوبر ہے۔
Load Next Story