چیلنجنگ کردارہی فنکارکی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں اوم پوری

مشکل اورحقیقت کے قریب تراداکاری کے جوہر دکھانا ہرکسی کے بس کی بات نہیں، اوم پوری

اگرمجھے پاکستان سے کوئی اچھا کردارآفرکیا گیا تومیں ضرور کام کرونگا، اوم پوری۔ فوٹو : فائل

ورسٹائل اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ چیلنجنگ کردارہی ایک فنکارکی بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ معمول کے کردار توہرکوئی ادا کرسکتا ہے لیکن مشکل اورحقیقت کے قریب تراداکاری کے جوہر دکھانا ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ بھارتی فلموں کے بعد جب ہالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوئی توبڑی انڈسٹری جان کرنہیں بلکہ کردارکی وجہ سے وہاں کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری نے کہا میں اپنے پروفیشن کی بہت عزت اورقدر کرتا ہوں۔ اگرمجھے پاکستان سے کوئی اچھا کردارآفرکیا گیا تومیں ضرور کام کرونگا۔
Load Next Story