دنگل کے لیے عامر خان کو آخرکار بیٹی مل ہی گئی

لڑکی کا تعلق ہریانہ سے ہے اور اب فلم کی شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی

لڑکی کا تعلق ہریانہ سے ہے اور اب فلم کی شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی۔ فوٹو: فائل

نئی فلم دنگل میں بیٹی کے کردار کے لیے ڈیڑھ ہزار لڑکیوں کا لیا گیا آڈیشن۔ عامر خان نے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ لڑکیوں کا آڈیشن لیا اور آخر کار فلم دنگل کے کردار کے لیے انھیں اپنی بیٹی مل ہی گئی۔


مسٹر پرفیکشنٹ بنانے جارہے ہیں ریسلر کے گرد گھومتی فلم دنگل،خود بنیں گے تگڑے پہلوان جس کے لیے مسٹر پی کے نے اچھا خاصا وزن بھی بڑھا لیا۔تلاش تھی کہ آخر کون فلم میں ان کی بیٹی کا کردار نبھائیے گا۔ اس مقصد کے لیے عامر خان نے ڈیڑھ ہزار کے قریب لڑکیوں کا آڈیشن بھی لیا۔میڈیا رپورٹ بتاتی ہیں کہ اتنا پسینہ بہانے کے بعد مسٹر چوزی کو مل گئی ہے لڑکی جس کا تعلق ہریانہ سے بتایا جاتا ہے اور اب عامر خان فلم کی عکس بندی شروع کریں گی۔
Load Next Story