چیمپئن شپ میں اعزاز کے دفاع کے لیے پُرعزم ہوں عامر اطلس
دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے براہ راست ایونٹ کیلیے منتخب کیا جائے،قومی اسٹار
دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے براہ راست ایونٹ کیلیے منتخب کیا جائے،قومی اسٹار۔فوٹو: اے ایف پی/فائل
ایشین اسکواش چیمپئن عامراطلس خان نے کہا ہے کہ وہ ایشین چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پُرعزم ہیں،دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے براہ راست قومی ٹیم میں شامل کیا جائے۔
نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی نمبر80 عامر نے کہاکہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، میں نے قومی نمبر ون ہونے کے ساتھ اپنے بزرگوں کی طرح عالمی مقابلوں میں ملک و قوم کے لیے فتوحات پائیں، انھوں نے کہا کہ جب میں نے چیمپئن شپ جیت کر14 برس بعد پاکستان کو ایشین چیمپئن بنایا تو حکومت نے پاکستان اسکواش فیدریشن کو 5 کروڑ دیے، مگر فیڈریشن نے مجھے محض ایک لاکھ روپے دے کر ٹرخا دیا تھا، میں ملکی عزت کے لیے خاموش رہا، ابھی حال ہی میں حکومت پاکستان نے خدمات کے اعتراف میں مجھے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جو میرے لیے باعث افتخار ہے۔
سابق برٹش امیچراسکواش چیمپئن اطلس خان کے بیٹے نے کہاکہ میں دعویٰ نہیں کرتا لیکن امید ہے کہ اگر مجھے یکم مئی سے کویت میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع دیا جائے تو پاکستان کا ایشیائی اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جاؤں گا،ایک سوال پر 24 سالہ عامر اطلس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کن وجوہات کی بنا پرفیڈریشن مجھ سے خفا ہے، ایشین چیمپئن شپ کے لیے مجھے اہمیت نہیں دی گئی،انٹرنیشنل ایونٹس میں مواقع نہ دیے جانے سے میری عالمی رینکنگ بھی متاثرہورہی ہے، انھوں نے کہاکہ تمام تر ناانصافیوں کے باوجود پاکستان میری اولین ترجیح ہے، بیرون ملک پُرکشش مواقع میرے منتظر ہیں لیکن میں اپنے ملک اور قوم کے لیے ہی کھیلنا چاہتا ہوں۔