خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس اوباما نے چادر بھجوادی

بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ ورما نے اوباما کی جانب سے چادر درگاہ کے سجادہ نشین کو پیش کی.

خواجہ معین الدین کے عرس کا آغاز آج 20 اپریل سے ہوگا جو تقریباً 10 روز جاری رہے گا۔.فوٹو:فائل

بھارت میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے عرس کے موقع پر امریکی صدر اوباما کی جانب سے چادربھجوا دی گئی۔


اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 803 ویں عرس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر بارک اوباما نے بھی وا ئٹ ہاؤ س سے خواجہ معین الدین چشتی ؒ سے عقیدت کے اظہار میں چادر بھیجی ہے۔ بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ ورما نے اوباما کی جانب سے چادر درگاہ کے سجادہ نشین کو پیش کی، خواجہ معین الدین کے عرس کا آغاز آج 20 اپریل سے ہوگا جو تقریباً 10 روز جاری رہے گا۔
Load Next Story