اظہر نے پاکستانی کپتان کی سنچری کا قحط ختم کر دیا
اظہر علی 5برس بعد ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے اور مجموعی طور پر آٹھویں ملکی قائد ہیں
اظہر علی 5برس بعد ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے اور مجموعی طور پر آٹھویں ملکی قائد ہیں فوٹو : اے ایف پی
اظہر علی نے پاکستانی کپتان کی سنچری کا قحط ختم کر دیا، وہ 5 برس بعد ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے اورمجموعی طور پر آٹھویں ملکی قائد بن گئے، صرف 10 مرتبہ گرین شرٹ کپتانوں نے تھری فیگر اننگز سجائیں۔
تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے بنگلہ دیش سے تیسرے ون ڈے میں سنچری اسکور کی، اس طرح وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے آٹھویں کپتان بنے۔ بھارت کے سب سے زیادہ 11 قائدین نے یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ آسٹریلیا 10کپتانوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مجموعی طور پر بھارت اور آسٹریلیا کے کپتانوں نے 78 سنچریاں بنائیں، دونوں کے حصے میں 39، 39 تھری فیگر اننگز ہیں جبکہ پاکستان کے کپتانوں نے اب تک صرف 10 مرتبہ ہی ایسا کیا ہے،ٹیم کی جانب سے سب سے پہلی سنچری عمران خان نے لیڈز میں سری لنکا کے خلاف 1983 میں بنائی تھی۔
ان کے بعد یہ اعزاز رمیز راجہ، عامر سہیل، سعید انور، انضمام الحق، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کو حاصل ہوا، اب اظہر بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے، ان سے قبل آخری مرتبہ بطور پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف یہ کارنامہ ایشیا کپ2010 میں انجام دیا تھا، اس ایونٹ میں انھوں نے 2سنچریاں بنائی تھیں، ان سے قبل انضمام الحق کو بھی بطور کپتان 2 تھری فیگر اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔
بطور کپتان سب سے زیادہ 22 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ رکی پونٹنگ کے پاس ہے، گنگولی11، سنتھ جے سوریا 10، ابراہم ڈی ویلیئرز9 اور گریم اسمتھ بطور کپتان 8 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ اظہر سے قبل مصباح الحق چار سالہ دور قیادت میں ایک بار بھی سنچری نہیں بنا سکے، درحقیقت انھیں پورے کیریئر میں کبھی یہ موقع نہیں ملا۔