سموئلز نے بین اسٹوکس کو فقرے بازی کا مزہ اپنے بیٹ سے چکھا دیا
انگلش بولروں کی الٹی سیدھی باتیں میری بیٹنگ میں بہتری کا باعث بنتی ہیں لیکن وہ سمجھتے ہی نہیں، مارلن سموئلز
2012 میں ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں جب جیمز اینڈرسن نے انھیں غصہ دلایا تو سیموئلز نے سنچری سے ان کی باتوں کا جواب دیا تھا۔ فوٹو : فائل
ویسٹ انڈین بیٹسمین مارلون سموئلز نے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو فقرے بازی کا مزہ اپنے بیٹ سے چکھا دیا، دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران اسٹوکس نے ان کا اعتماد ڈگمگانے کیلیے لفظی بمباری کیمگر انھیں کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ وہ زیادہ بہتر انداز میں بیٹنگ کرنے لگے۔
امپائر اسٹیو ڈیوس نے بھی اسٹوکس کو اپنی حد میں رہنے کی ہدایت دی۔ پہلے دن کے اختتام پر سموئلز نے کہا کہ انگلش کرکٹر ماضی سے سبق نہیں سیکھتے، میں ہر بار ان کو اپنے کھیل سے بتاتا ہوں کہ ان کی یہ الٹی سیدھی باتیں میری بیٹنگ میں بہتری کا باعث بنتی ہیں لیکن وہ سمجھتے ہی نہیں۔
یاد رہے کہ 2012 میں ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں جب جیمز اینڈرسن نے انھیں غصہ دلایا تو سنچری سے ان کی باتوں کا جواب دیا تھا۔