انڈین پریمیئر لیگ میں مفادات کے ٹکراؤ کا نیا کیس سامنے آگیا

اینٹی کرپشن یونٹ کے ایڈوائزر نیراج کمار کی بیٹی آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کی بیگم کی کمپنی میں کام کرتی ہے

انورادھا کی 3 رجسٹرڈ کمپنیز میں انکیتا کا نام بطور ڈائریکٹر دستاویزات میں موجود ہے۔ فوٹو: فائل

انڈین پریمیئر لیگ میں مفادات کے ٹکراؤ کا نیا کیس سامنے آگیا۔


اینٹی کرپشن یونٹ کے نئے ایڈوائزر اور دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیراج کمار کی بیٹی انکیتا جس کمپنی میں کام کرتی ہیں وہ آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کی بیگم انورادھا پرساد کی ملکیت ہے، صرف یہی نہیں بلکہ انورادھا کی تین رجسٹرڈ کمپنیز میں ان کا نام بطور ڈائریکٹر دستاویزات میں موجود ہے۔ اس بارے میں شکلا اور نیراج کمار کا دعویٰ ہے کہ انکیتا اپنی تمام پوزیشنز سے مستعفی ہوچکی ہیں ۔
Load Next Story