کراچی کے عوام سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں عمران خان
جوڈیشل کمیشن میں پیشی کیلئے خود جاؤں گا، کمیشن نے 14گواہوں کو طلب کیا ہے، جس میں نجم سیٹھی بھی شامل ہیں، عمران خان
جوڈیشل کمیشن میں پیشی کیلئے خود جاؤں گا، کمیشن نے 14گواہوں کو طلب کیا ہے، جس میں نجم سیٹھی بھی شامل ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو کراچی کے ضمنی الیکشن میں رینجرز کی موجودگی سے خوف ختم ہو گیا، عوام سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں۔
اگر یہ انتخاب بائیو میٹرک سسٹم سے ہوتا تو اور زیادہ اچھا ہوتا۔ جوڈیشل کمیشن میں پیشی کیلئے خود جاؤں گا، کمیشن نے 14گواہوں کو طلب کیا ہے، جس میں نجم سیٹھی بھی شامل ہیں۔
بدھ کو بنی گالہ میں پی ٹی آئی ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کی نشاندہی ہو گی اور آئندہ الیکشن شفاف ہونگے۔ قبل ازیں عمران خان نے ٹاسک فورس کی طرف سے دھاندلی سے متعلق شواہد جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کی منظوری دے دی، اجلاس میں شواہد کا جائزہ لیا گیا۔