ملالہ یوسفزئی اور شرمین عبید چنائے 50 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

نیویارک ٹائمز نے با اثر خواتین کی فہرست میں ملالہ کو 36 ویں جبکہ شرمین عبید چنائے کو 48 ویں نمبر پر رکھا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے با اثر خواتین کی فہرست میں ملالہ کو 36 ویں جبکہ شرمین عبید چنائے کو 48 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD:
لڑکیوں کی تعلیم کیلیے سرگرم دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کو نیو یارک ٹائمز نے دنیا کی 50 انتہائی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا۔


نیو یارک ٹائم کی فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا ہے جنھوں نے گزشتہ سال دنیا میں بڑے کارنامے انجام دیے۔ فہرست میں ملالہ اور شرمین کے ساتھ ساتھ ہلیری کلنٹن، انجلینا جولی، انجیلا مرکل اور دیگر شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے با اثر خواتین کی فہرست میں ملالہ کو 36 ویں نمبر جبکہ شرمین عبید چنائے کو 48 ویں نمبر پر رکھا ہے۔
Load Next Story