روٹ لگاتار6 نصف سنچریاں بنانے والے پانچویں انگلش بیٹسمین بن گئے

موجودہ انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک بھی لگاتار 5 ففٹیز کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں

موجودہ انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک بھی لگاتار 5 ففٹیز کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور:
جوئے روٹ لگاتار6 ٹیسٹ نصف سنچریاں بنانے و الے پانچویں انگلش بیٹسمین بن گئے۔


انھوں نے ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 182 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس سے قبل پانچ اننگز میں ان کا اسکور بالترتیب 59،83،149 ناٹ آئوٹ،77 اور56 رنزتھا، ان سے قبل یہ منفرد کارنامہ 2010-11 سیزن میں موجودہ انگلش کپتان الیسٹرکک نے انجام دیا تھا۔

دیگر پلیئرز میں پاسٹی ہینڈرین، ٹیڈ ڈیکسٹر اورکین بیرنگٹن شامل ہیں، اگرروٹ موجودہ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی ففٹی پلس اسکورکرنے میں کامیاب رہے تو پھرایورٹن ووئکس، اینڈی فلاور، چندرپال اور سنگاکارا کے ہمسربن جائینگے، ان تمام نے مسلسل7 ففٹیز بنائی ہیں۔
Load Next Story