بھارت میں کالج سے 23 کشمیری طلبا نکال دیئے گئے

وزارت انسانی وسائل وترقی نے وزیراعظم اسکالرشپ اسکیم کے تحت طلبا کی فیس ادانہیں کی

متعلقہ وزارت نے منظور شدہ رقم جاری نہ کرکے ان کے بچوں کا مستقبل تباہ کر دیا، والدین۔ فوٹو: فائل

بھارت میں مسلمانوں سے تعصب اور دشمنی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک کالج سے 23 کشمیری طلبا کو نکال دیا گیا ہے۔


بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر انبالہ کے ایک کالج کی انتظامیہ نے 23 کشمیری طلبا کواس بنا پرکالج چھوڑدینے کی ہدایت کی ہے کیونکہ انسانی وسائل و ترقی کی بھارتی وزارت نے وزیراعظم اسکالر شپ اسکیم کے تحت ان کی فیس ادا نہیں کی۔ نکالے گئے طلبا کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو 2013ء میں وزیر اعظم اسکالر شپ کی بنیاد پرانبالہ کے کالج میں داخلہ دیا گیا تھا اور داخلے کے وقت طلبا کواس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کے تمام اخراجات بھارتی حکومت برداشت کر لے گی۔
Load Next Story