مشکوک بولنگ ایکشن کی جانچ کے لئے وسیم اکرم بھی سنیل نارائن کے ہمراہ چنئی جائیں گے
بی سی سی آئی کی سب کمیٹی نے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل سنیل کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیا تھا
بی سی سی آئی کی سب کمیٹی نے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل سنیل کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیا تھا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
دوبارہ مشکوک بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر رواں ماہ ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن چنئی کا سفر کریں گے، جس میں ان کے ہمراہ آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کوچ اور سابق پاکستانی اسٹار وسیم اکرم ان کے ہمراہ ہوں گے۔
بی سی سی آئی کی سب کمیٹی نے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل سنیل کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیا تھا اور انہیں کلین چٹ دی تھی، تاہم گزشتہ دنوں سن رائزرز حیدرآباد سے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز رچرڈ النگوارتھ اور ونیت کلکرنی نے میچ ریفری کی نارائن کے کچھ بالز کے مشکوک ہونے کی رپورٹ کی تھی، نارائج اس مقابلے میں 4 اوورز میں 38 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہیں لے پائے تھے۔