کیماڑی میں تیزرفتار ٹریلر کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک

متوفی کی شناخت سلیمان ولد زر ولی کے نام سے ہوئی ہے

کیماڑی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

کیماڑی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ۔


تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی ، سول اسپتال کے سینئر ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی کی شناخت سلیمان ولد زر ولی کے نام سے ہوئی ہے جوکہ گلشن سکندرآباد کیماڑی کا رہائشی ہے۔

متوفی کی عمر تقریباً 19 برس تھی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔
Load Next Story