بیٹی کے فلم میں آنے کی خبر نے ٹنڈولکر کو آگ بگولہ کر دیا

بھارتی میڈیا نےرپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ٹنڈولکرکی بیٹی سارہ فلم اسٹار شاہد کپور کے ہمراہ نئی فلم میں دکھائی دیں گی۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ فلم اسٹار شاہد کپور کے ہمراہ نئی فلم میں دکھائی دیں گی۔ فوٹو : فائل

بیٹی کے فلم میں آنے کی غلط خبر نے سچن ٹنڈولکر کو آگ بگولہ کر دیا۔


سابق بھارتی اسٹار کرکٹر نے کہا کہ یہ بے بنیاد بات ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں، میری بیٹی سارہ کی پوری توجہ اپنی تعلیم مکمل کرنے پر ہے، 17 سالہ سارہ ٹنڈولکر کے 2 بچوں میں بڑی ہیں۔

ان کا چھوٹا بھائی ارجن والدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ میں سرگرم ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ فلم اسٹار شاہد کپور کے ہمراہ نئی فلم میں دکھائی دیں گی۔
Load Next Story