اقوام متحدہ نے اسرائیل کوغزہ میں جارحیت کا ذمے دارقراردیدیا

اسرائیل نے2014 میں یو این شیلٹر پربمباری کی جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی شہید جبکہ 200 زخمی ہوئے،رپورٹ

 فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکولوں اور کیمپوں پر جان بوجھ کر کارروائی کی گئی،عمارتیں خون آلود ملبے کا ڈھیر بن گئی، بان کی مون کا اظہار تشویش فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی انکوائری کمیٹی نے اسرائیل کو غزہ میں جارحیت کا ذمے دار قرار دیدیا۔


عالمی میڈیا کے مطابق غزہ کے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جس کے مطابق 2014 میں اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکولوں اور کیمپوں پرجان بوجھ کر فضائی بمباری اورٹینکوں سے شیلنگ کی جس سے بڑے پیمانی پرجانی نقصان ہوا۔ نشانہ بنائی گئی عمارت میں 3 ہزارشہری سورہے تھے بم گرتے ہی عمارت خون آلود کپڑوں ، بستروں اور ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story