ایف بی آرکانئی انٹرنل کمیونیکیشن پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ
ان کونسل کے اجلاس میں پالیسی آئندہ ماہ متعارف اور جولائی سے لاگو کرنے پراتفاق
ان کونسل کے اجلاس میں پالیسی آئندہ ماہ متعارف اور جولائی سے لاگو کرنے پراتفاق۔ فوٹو: فائل
لاہور:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ ماہ(مئی) سے نئی انٹرنل کمیونیکیشن پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ممبر فیٹ کو ایکسٹرنل کمیونیکیشن پالیسی آئندہ ہفتے فائنل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی بورڈ ان کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں ایف بی آر کی ایف اے ٹی ای(فیٹ) ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی انٹرنل کمیونیکیشن پالیسی کی اصولی منظوری دیدی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق دو جولائی سے کردیا جائے گا اور دو جولائی کے بعد انٹرنل کمیونیکیشن اس مئی پالیسی کے مطابق ہوگی۔
اس کے علاوہ فیٹ کو ہدایت کی ہے کہ ایکسٹرنل کمیونیکیشن کی پالیسی کو آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دی جائے۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سالانہ انٹیگریٹڈ انفورسمنٹ ایکشن پلان کی تیاری، فیلڈفارمشنز سے انفورسمنٹ کی سرگرمیوں کیلیے ٹیکس دہندگان کا حاصل کردہ ڈیٹا کو اینالسز کرنے اور اس کی مانیٹرنگ کے اختیارات بھی ممبر انفورسمنٹ اینڈ ود ہولڈنگ ٹیکس سے لے کر ڈائریکٹر جنرل ود ہولڈنگ ٹیکس کو دینے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
تاہم دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بورڈ ان کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں مذکورہ اختیارات میں ردوبدل کے بارے میں دوبارہ جائزہ لے کر سمری بورڈ ان کونسل کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم ایف بی آر کے ممبر انفورسمنٹ اینڈ ود ہولڈنگ ٹیکس کے عہدے کو ڈائریکٹر جنرل ود ہولڈنگ ٹیکس کے عہدے میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔