بقایا جات کیلیے پی ایچ ایف سے معاملات طے پا گئے ہاکی کپتان
ایونٹ میں شرکت کا بنیادی مقصد جون میں شیڈول اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری ہے،محمد عمران
ایونٹ میں شرکت کا بنیادی مقصد جون میں شیڈول اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری ہے،محمد عمران فوٹو: فائل
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے بقایاجات پر پی ایچ ایف سے معاملات طے پاگئے ہیں،ڈیلی الاؤنس سمیت دیگر واجب الادا رقم بھی مل جائے گی،ہمارے لیے ملک اور قوم کی عزت زیادہ اہم ہے۔
آسٹریلیا میں شیڈول4 قومی پریکٹس اور ٹریننگ سیریز میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل گذشتہ شب ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہاکہ مالی مشکلات اور معاشی مسائل کا شکار ہمارے کھلاڑیوں کے پاس غیرملکی لیگ کھیلنے کے لیے مختلف پُرکشش معاہدوں کی آفرز موجود ہیں۔
مگر ہم نے قومی جذبے سے سرشار ہوکر ملکی نمائندگی کو ترجیح دی، البتہ یہ شکوہ ضرور ہے کہ رقم نہ دینے والے وزیر اعظم میاں نوازشریف قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام ہی جاری کردیتے، اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوجاتے،ایک سوال پر محمد عمران نے کہا کہ آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت ہوبارٹ میں شیڈول سیریز کے لیے تمام کھلاڑی فٹ اور کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔
ایونٹ میں شرکت کا بنیادی مقصد جون میں شیڈول اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری ہے، سیریز میں قومی ٹیم عالمی نمبر1 اور میزبان آسٹریلیا کی سینئر اور 'اے' ٹیم کیخلاف 2،2 جبکہ کوریا اور نیوزی لینڈ کے خلاف1،1میچ کھیلے گی، انھوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس حریف ٹیموں سے کم ضرورہے لیکن ہم میدان میں بہتر سے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے، البتہ حریف ٹیموں کو موسمی کنڈیشنزکا ایڈوانٹیج ضرور حاصل ہوگا۔