250 رنز کی سبقت فتح کا امکان بڑھا دے گیحنیف محمد

میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں332 رنز تک محدود رکھنے کا کریڈٹ بولرز خاص طور پر اسپنرز کو جاتا ہے، حنیف محمد

میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں332 رنز تک محدود رکھنے کا کریڈٹ بولرز خاص طور پر اسپنرز کو جاتا ہے، حنیف محمد۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ250 رنز کی سبقت پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی فتح کا امکان بڑھا دے گی۔

محمد حفیظ اوراظہر علی کی شراکت نے پوزیشن کو بہتر بنا دیا ہے، سخت جدوجہد ہی بنگلہ دیش کومیچ میں واپس لاسکے گی،کھلنا ٹیسٹ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں332 رنز تک محدود رکھنے کا کریڈٹ بولرز خاص طور پر اسپنرز کو جاتا ہے۔


پاکستانی ٹیم کو خسارہ ختم کرنے کے بعد محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بڑھانا ہوگا، حنیف محمد نے کہا کہ اس وقت میچ میں گرین کیپس کی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے، وکٹ نے ٹرن لینا شروع کردیا،کھیل کے تیسرے دن کریز پررکنے کے بعد اگلے دن لنچ تک250 رنز کی لیڈ حاصل کرنا چاہیے۔

اس صورت میں ٹیم کامیابی کی جانب قدم بڑھاسکتی ہے، بولرزکوبھی اپناکردار ادا کرنا ہوگا،سابق کپتان نے کہا کہ محمد حفیظ کا فارم میں واپس آنا پاکستان کے لیے خوش آئند ہے، مصباح الحق اور یونس خان کی واپسی سے بھی ٹیم نہ صرف مضبوط ہوئی بلکہ اس کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
Load Next Story