پاکستانی ’’بیک اپ فورس‘‘کی بھی قلعی کھل گئی

سری لنکا نے دوسرا’’اے‘‘ ون ڈے بھی جیت کرسیریزاپنے نام کرلی۔

سری لنکا نے دوسرا’’اے‘‘ ون ڈے بھی جیت کرسیریزاپنے نام کرلی۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستانی ''بیک اپ فورس''کی بھی قلعی کھل گئی، سری لنکا نے دوسرا''اے'' ون ڈے بھی جیت کرسیریزاپنے نام کرلی۔

مہمان کپتان فواد عالم کی مسلسل دوسری ففٹی رائیگاں ثابت ہوئی، خرم منظورکے69 رنز بھی کسی کام نہ آئے۔ میزبان اوپنر کوشل پریرا مسلسل دوسری سنچری بنانے میں کامیاب رہے، تیسرا میچ ہفتے کوکولمبو میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینئر ٹیم ان دنوں شکستوں کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے، ایسے میں سری لنکا میں موجود نوجوان کرکٹرز کے ناقص کھیل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، اے ٹیموں کے دوسرے ون ڈے میں گذشتہ روز گرین شرٹس نے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔


میزبان سائیڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر265 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، اوپنر کوشل پریرا نے شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی سنچری بنا دی، انھوں نے 15چوکوں اور 2 چھکوںکی مدد سے 110 رنز اسکور کیے، ضیا الحق اور تابش خان نے3،3 جبکہ میر حمزہ نے2 وکٹیں لیں، بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 40 اوورز میں 221رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا تاہم وہ7 وکٹ پر 213رنز ہی جوڑپائی، اوپنرز اسراراللہ(29) اورمختار احمد (20) کے درمیان 49رنز کی شراکت بنی، دونوں دشمانتھا چمیرا کا شکار بنے۔

کپتان فواد عالم نے خرم منظور کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے 135رنز جوڑ کر فتح کا امکان روشن کیا، وہ74 گیندوں پر 65رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے تو مشکلات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، اس وقت ٹیم کا اسکور 189تھا، خرم منظور 69رنز بناکر آئوٹ ہوئے، عمرامین(1)اور سعد نسیم (2 )کی وکٹیں جلد گرنے سے میزبان بولرز حاوی ہوگئے، ظفر گوہر صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، محمدرضوان13پر ناٹ آئوٹ رہے، تھارینڈو کوشل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔
Load Next Story