عذیر بلوچ دبئی جیل سے رہائی کے بعد لاپتہ

عذیر بلوچ کراچی پولیس کو60سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔

عذیر بلوچ کراچی پولیس کو60سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔ فوٹو: فائل

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو دبئی کی جیل سے رہا کر دیاگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عذیر بلوچ کے خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ ان کی فون کال افغانستان کے نمبر سے موصول ہوئی ہے۔ رہائی کے بعد وہ دبئی سے پر اسرا طور پر غائب ہے جبکہ پاکستانی حکام نے اس کی رہائی اور موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور اس کی پاکستان منتقل ہونے کی تصدیق یاتردید سے انکارکر دیاہے۔

عذیر بلوچ کو29 دسمبر کو دبئی میں گرفتار کیاگیاتھا انٹر پول اور پولیس کی ٹیم ایک ماہ سے زائد دبئی میں رہی لیکن عذیر بلوچ کو حوالے نہ کیاگیا۔ عذیر بلوچ کراچی پولیس کو60سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔
Load Next Story