نیگلیریا وائرس سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے ارکان اسمبلی
احتیاطی تدابیر اختیار کرکے وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،خالد احمد،وسیم احمد،مزمل قریشی۔
حق پرست ایم پی اے مزمل قریشی گلشن ٹائون اور جمشید ٹائون کے افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
رکن صوبائی اسمبلی خالد احمد نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے نیگلیریا وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیف میونسپل آفیسر لانڈھی ٹائون عبدالراشد خان اور دیگر افسران کے ہمراہ ٹائون میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے زیادہ اہم کردار واٹر بورڈ کا ہے جو کلورین کی مطلوبہ مقدار پانی میں ملائے،انھوں نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وضو اور پینے کا پانی ابال کر استعمال کریں، رکن سندھ اسمبلی وسیم احمد نے کہا ہے کہ نیگلیریا پانی کے ذریعے پھیلنے والا وائرس ہے جو جان لیوا اور لاعلاج بھی ہے، واٹر بورڈ کی ذمے داری ہے کہ نیگلیریا وائرس کے خاتمے کیلیے پانی میں کلورین شامل کرے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملیر ٹائون میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر ملیر ٹائون ڈاکٹر مختار پلیجو بھی موجود تھے، رکن صوبائی اسمبلی نے ہدایت جاری کی کہ نیگلیریا وائرس سے متعلق عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے، اورنگی اور سائٹ ٹائونز کی جانب سے جاری صفائی مہم کے دوران بنارس فلائی اوور کے اطراف کچرے و ملبے کی منتقلی اور تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر قمر شیخ اور عمران اسلم بھی موجود تھے، رکن صوبائی اسمبلی مزمل قریشی کی زیر صدارت نیگلیریا وائرس کے خاتمے اور عوام میں آگاہی کے سلسلے میں گلشن اقبال ٹائون آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔