جامعہ کراچی مارننگ پروگرام کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا
نئے سال کیلیے ’’ڈونرسیٹس‘‘بحال کردی گئیں، یونیورسٹی میں بی ایس 4 سالہ ڈگری پروگرام ختم
فوٹو: فائل
جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے آئندہ تعلیمی سال 2013کے لیے داخلہ پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔
جسکے تحت ''ڈونرسیٹس''ایک بارپھربحال کردی گئی ہیں یونیورسٹی میں بی ایس 4 سالہ ڈگری پروگرام ختم جبکہ مارننگ پروگرام کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،فیکلٹی آف انجینئرنگ کوفعال کیے جانے اور انجینئرنگ سے وابستہ شعبہ مذکورہ فیکلٹی کے ماتحت کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان فیصلوں کی منظوری بدھ کو جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے منعقدہ اجلاس میں دی گئی جو شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصرکی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر اسپورٹس انجم عزیز کی اسپورٹس کوٹے میں اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام شعبہ جات میں اسپورٹس کی 2 فیصد نشستیں مختص رہیں گی۔
اجلاس میں مارننگ پروگرام میں تمام شعبوں کی فیسوں میں اضافے کی بھی منظوری دیدی گئی، پیشہ ورانہ اہمیت کے حامل شعبوں کی فیسوںمیں دیگرشعبوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ کیا جائیگا، مالی خسارے کے پیش نظر ''ڈونرسیٹس''بحال کرتے ہوئے ایک کمیٹی بنائی ہے جو نشستوں کی تعداد اور ''ڈونیشن''کی رقم کاتعین کرے گی، اکیڈمک کونسل نے بلوچستان اورسندھ کے طلبہ کیلیے مختص نشستیں 45 اور بلوچستان کیلیے 30 نشستیں کردی گئی ہیں۔