جامعہ کراچی شعبہ اردو کی سربراہ سے اردو اساتذہ کے وفد کی ملاقات

رواں سال کےامتحانات میں کالج اساتذہ کوامتحانی پرچوں سمیت دیگرمعاملات میں ان کا جائزحق دیاجائےگا، پروفیسر فرزانہ خان۔

رواں سال کےامتحانات میں کالج اساتذہ کوامتحانی پرچوں سمیت دیگرمعاملات میں ان کا جائزحق دیاجائےگا، پروفیسر فرزانہ خان۔ فوٹو: فائل

کراچی کے کالجز میں تعینات اردو اساتذہ کے نمائندہ وفد نے پروفیسر فرزانہ خان کی قیادت میں


جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کی سربراہ پروفیسر عظمیٰ فرمان سے ملاقات کی جس میں کالج کے اساتذہ کے ساتھ امتحانی پرچوں کی تقسیم، کاپیوں کی غیر منصفانہ جانچ اور معاون ممتحن کیلیے ہر سال تجدید کرانے کے معاملات پر تفصیلی مذاکرات کے بعد صدر شعبہ اردو عظمیٰ فرمان اور ان کے رفقا پروفیسر رؤف پاریکھ، پروفیسر تنظیم الفردوس نے اساتذہ کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ رواں سال کے امتحانات میں کالج اساتذہ کو امتحانی پرچوں سمیت دیگر معاملات میں ان کا جائز حق دیا جائے گا، وفد میں پروفیسر رضیہ بانو، پروفیسر کرم الدین، پروفیسر صفدر علی خان، پروفیسر محمودہ خاتون، پروفیسر نسرین زہرہ اور ڈاکٹر انوار احمد شامل تھے۔
Load Next Story