حیدرآباد میں بلدیاتی ایمر جنسی نافذ صفائی مہم کا اعلان

ایڈمنسٹریٹر نے صفائی کی ابتر صورتحال سے متعلق ایکسپریس نیوز کی خبر پر نوٹس لے لیا.

ایڈمنسٹریٹر نے صفائی کی ابتر صورتحال سے متعلق ایکسپریس نیوز کی خبر پر نوٹس لے لیا. فوٹو: ایکسپریس

شہر میںصفائی کی ابتر صورتحال سے متعلق ایکسپریس نیوزکی خبروں کا حیدرآباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پہلے ایڈ منسٹریٹر سید برکات احمد رضوی نے نوٹس لے لیا اور ضلع بھر میں بلدیاتی ایمرجنسی نافذ کر کے جمعرات سے10 روزہ صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


یہ فیصلہ برکات احمد رضوی کی زیر صدارت حیدرآباد میٹروپولیٹن کارپویشن کے پہلے تعارفی اجلاس میں کیاگیا، اجلاس میں چاروں ٹاؤنز کے ایڈمنسٹریٹرز، واسا حکام اور دیگر بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار ٹن سے زائد کچرا ہے جو ایک خراب صورتحال ہے، صفائی کی صورتحال بہتربنانے اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلیے بلدیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جگہ جگہ پڑے کچرے کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، دن رات کام کرکے صورتحال کو بہتر بنایا جائیگا۔
Load Next Story