حکم امتناع خالدجدون کی درخواست ضمانت پر نہیں اسلام آبادہائیکورٹ

گواہوںکے بیانات پرگرفتارامام مسجدکی وضاحت سے متعلق درخواست نمٹادی گئی.

گواہوںکے بیانات پرگرفتارامام مسجدکی وضاحت سے متعلق درخواست نمٹادی گئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد عظیم خان آفریدی نے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں رمشاء مسیح کیس کیخلاف حکم امتناعی کا اطلاق گرفتار امام مسجد خالد جدون کی درخواست ضمانت کیس پر نہیں ہوتا۔


رمشاء مسیح کیس میں گواہوں کے بیانات پر گرفتار ہونیوالے امام مسجد خالد جدون نے ماتحت عدالت میں ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔ اسی دوران اسلام آباد ہائیکوٹ نے رمشا مسیح کی درخواست پرٹرائل کورٹ میں مقدمے کی کارروائی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا تھا اس پر ماتحت عدالت نے درخواست گزارخالدجدون کی درخواست ضمانت پرحکم امتناع کی وضاحت کیلیے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story