جمہوریت پروان چڑھے گی تو ملک اورعوام سب پھلے پھولیں گے آصف زرداری
سوشل میڈیا اتنا آگے آجائے گا کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ہاؤسز بھی لا تعلق ہوجائیں گے،آصف زرداری
سوشل میڈیا اتنا آگے آجائے گا کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ہاؤسز بھی لا تعلق ہوجائیں گے،آصف زرداری۔ فوٹو : محمد نعمان
پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں پہلی مرتبہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے اشتراک سے 3روزہ عالمی میڈیا کانفرنس کاآغاز کراچی میں ہوگیا، کانفرنس میں ملک کے نامورصحافی اوراینکرز کے علاوہ 16ممالک کے 100سے زائدصحافی بھی شریک ہیں، عالمی میڈیا کانفرنس2015 کی افتتاحی تقریب جمعے کو گورنرہاؤس میں ہوئی۔ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس 2015کا عنوان One World, One Media ہے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد اویس نے کیا۔ اس کانفرنس کے 16سیشنز ہوں گے اور مختلف سیشنز سے نامورصحافی اور اینکرزخطاب کریں گے۔ کانفرنس کل(اتوارکو) اختتام پذیر ہوگی۔ اس تقریب میں سابق صدرآصف زرداری، صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن، آئی ایف جے کے صدرجے ایم باومیلا، پی ایف یوجے کے صدررانا محمدعظیم، جنرل سیکریٹری امین یوسف، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدرجی ایم جمالی، گورنرسندھ کے مشیراعلیٰ میڈیاسید وجاہت علی، معروف صنعت کارعقیل کریم ڈھیڈی،کویت کے سینئرصحافی حسین علی سمیت سینئرصحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ خود پربے شمارتنقید کے باوجود میڈیا کوآزادی دی۔ میڈیا اپنے اندرسے منفی رجحان کوختم کرے۔
میڈیانمائندوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔ پاکستانی میڈیا ابھی سیکھنے کے مرحلے میں ہے، سوشل میڈیا سے اب کچھ بھی نہیں چھپتا۔ محترمہ بینظیر بھٹوبھی میڈیاکی آزادی پریقین رکھتی تھیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ذمے دارانہ صحافت کی جائے۔ جمہوریت پروان چڑھے گی تو ملک پروان چڑھے گا اورعوام پھلے پھولیں گے۔ ادارے صدیوں میں بنتے اورسیکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا اتنا آگے آجائے گا کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ہاؤسز بھی لا تعلق ہوجائیں گے۔ اب ایسی کوئی بات نہیں جوسوشل میڈیا نہ اٹھائے، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ میڈیاہاؤسز اپنے صحافیوں وملازمین کی تنخواہیں اپنی ویب سائٹس پرڈالیں۔ حکومت سندھ اسے دیکھے گی اوراشتہارات کی ادائیگی سے منسلک کرے گی۔
بین الاقوامی میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہاکہ 3روزہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس 2015کا مقصد صحافیوں اور میڈیا برادری کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرناہے تاکہ وہ اظہاررائے اورانسانی حقوق کادفاع کرسکیں۔ مجھے امیدہے کہ اس کانفرنس سے دنیابھر میں پاکستان کا بہترتاثر ابھرے گا۔ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہاکہ پاکستان بھرکے صحافی الیکٹرونک وپرنٹ میڈیاصحافت کی آزادی سے خوش ہیں۔ پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز کی بڑی تعداد موجود ہے۔
اسی طرح بہت سارے ریڈیو اسٹیشنزاور اخبارات اردو، انگلش اوردیگر زبانوں میں شائع ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پی ایف یو جے کو پہلی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں۔ کانفرنس پاکستان میں دی جانے والے آزادی صحافت پرروشنی ڈالے گی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستانی صحافی پوری قوت سے جمہوری عمل کے تسلسل، قانون کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اورانسانی حقوق کے دفاع کے لیے اہم کردارادا کررہے ہیں۔ پاکستانی صحافیوں کی بڑی تعدادنے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانیں بھی قربان کیں۔ آئی ایف جے کے صدرجم باومیلا نے کہاکہ اس کانفرنس کے انعقاد پرپی ایف یوجے کومبارکباد دیتے ہیں اوراس کانفرنس سے دنیابھر کے صحافیوں میں رابطے بڑھیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یوجے کے صدررانا عظیم نے کہاکہ پاکستانی صحافیوں کے لیے آج کادن واقعی نہایت مسرت کادن ہے۔ خوشحال، مضبوط اوردہشت گردی سے پاک پاکستان کوہمارے صحافی دوست دنیابھر میں متعارف کرائیںگے۔ آج صحافیوں نے گورنر سندھ کی کوششوں اورمدد سے پاکستان کے لیے بہترایونٹ کردکھایا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری صحافت پاکستان کے استحکام، جمہوریت اوراداروں کی مضبوطی کے ساتھ مشروط ہے اوررہے گی۔ صحافی پاکستان میں جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے 135 صحافی شہید ہوچکے ہیں لیکن اسلام اورجمہوریت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ آج بھی صحافی اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کررہے ہیں۔ پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف نے کہا کہ اس بین الاقوامی میڈیا کا نفرنس 2015 کا بنیادی مقصد پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج ہمارے صحافی دوستوں کے ذریعے بہتربنانا ہے۔ میں گورنرسندھ کا شکریہ اداکرتا ہوں جنھوںنے اس مقصد کو سمجھا اوراس کاسرپرست بننے پرآمادہ ہوئے۔ گورنر سندھ نے اس کانفرنس کی کامیابی کے لیے دن رات ہمارے ساتھ کام کیا۔ انھوں نے کہا کانفرنس سے پاکستانی صحافیوں کو اپنے بیرون ملک صحافی دوستوں سے سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
سندھ اسمبلی کے اپوزیشن کے لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ میڈیاعوام کی آوازاور اس کے مسائل کواجاگر کرتاہے۔ میڈیاانڈسٹری کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے۔ بحیثیت اپوزیشن لیڈر میرا مکمل تعاون صحافیوں کے ساتھ ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدرجی ایم جمالی نے کہاکہ گورنرسندھ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ گورنرسندھ نے بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کی کامیابی کے لیے ہماری بہت مددکی۔ انھوں نے کہا کہ رہائشی، طبی اوردیگر سہولتوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی اورسابق صدر آصف زرداری، اویس مظفرکی کوششوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر بین الاقوامی میڈیا کانفرنس 2015 کے لیے خدمات کے اعتراف میں پی ایف یوجے کی طرف سے سابق صدرآصف زرداری نے گورنرسندھ کویادگاری شیلڈپیش کی۔