قوم بربریت پر مبنی نظریات رکھنے والوں اور انکے ہمدردوں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو آرمی چیف

ہم ان دہشت گردوںکے سا منے نہیں جھکیں گے چاہے ہمیں کوئی بھی قیمت کیوںنہ ادا کرنی پڑے

پشاور:آرمی چیف جنرل کیانی اسپتال میں ملالہ یوسف زئی کے علاج کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاہے کہ ہم دہشت گردوںکے سامنے نہیں جھکیںگے، چاہے ہمیںکوئی بھی قیمت کیوں نہ اداکرنی پڑے،انشاء اﷲ ہم اس کے خلاف لڑیں گے۔

انھوںنے ملالہ یوسف زئی کی عیادت کرتے ہوئے ان پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی شدیدمذمت کی اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف نے بدھ کوسی ایم ایچ پشاورکا دورہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ملالہ اور ان کی ساتھی طالبات پر بزدلانہ حملے سے پتاچلتاہے کہ دہشت گردوںکی نظرمیں انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیںہے اوریہ لوگ اپنے گمراہ کن نظریات کومسلط کرنے کیلیے کس حد تک جاسکتے ہیں،یہ پہلی مرتبہ نہیںکہ انھوںنے بچوں کو نشانہ بنایاہے،راولپنڈی میں پریڈ لین حملہ ان کی خون لینے کی خواہش کی تکلیف دہ یادہے۔


وہ حضور پاکﷺ کہ ان سنہری الفاظ کا بھی احترام نہیںکرتے کہ جس میں آپﷺ نے فرمایاتھا کہ '' جو بچوں سے شفقت نہیںکرتا،وہ ہم میں سے نہیںہے۔''آرمی چیف نے کہا کہ اس طرح کے غیر انسانی عمل دہشت گردوںکے خیالات کا عکس ہے جس کاہماری قوم کوسامنا ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ ملالہ پرحملے سے دہشت گرداس میں ناکام ہوگئے ہیںکہ وہ صرف ایک فردنہیں بلکہ جرات،ہمت اورامیدکی ایک درخشاں مثال ہے جس نے وادی سے دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے سوات کے عوام اورقوم کی قربانیوںکواجاگر کیا۔وہ ان اقدارکی علامت ہیںجن کو ساتھ لے کرچلتے ہوئے قوم اور فوج ،ہماری مستقبل کی نسلوںکے تحفظ کے لیے کام کررہے ہیں۔

انسانیت کے درمیان آزادی،انصاف اورمساوات پر مبنی اسلامی معاشرہ کی یہی شاندار روایات ہیں۔ اسلام ہر فردچاہے وہ مردہو یاعورت کومساوی زندگی بسر کرنے،جائیداد اورانسانی قدرکاایمان اورروشنی کے حصول کیلیے تعلیم کومرکزی فریضہ سمجھتاہے۔ آرمی چیف نے ایک بارپھراس پرزودیاکہ دہشت گرد، پاکستان کے عوام کے عزم اور حوصلہ کا غلط تخمینہ لگارہے ہیں، یہ وقت ہے کہ ہم متحدہوجائیں اور اس طرح کے بربریت پر مبنی نظریات رکھنے والوں اور ان کے ہمدردوںکا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھ کھڑیں ہوں۔

Recommended Stories

Load Next Story