اقتصادی راہداری روٹ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا عبدالمالک بلوچ

پاک چائنا کو ریڈور سے گوادراور بلوچستان کے عوام کوخصوصی حصہ ملنا چاہیے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

پاک چائنا کو ریڈور سے گوادراور بلوچستان کے عوام کوخصوصی حصہ ملنا چاہیے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری کے پرانے اور نئے نقشے کے بارے میں مجھے کچھ نہیں بتایا گیا۔


جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ گوادر کے 3 منصوبوں ایئر پورٹ بنانا، خصوصی زون کیلیے زمین رعایتی نرخوں پردینا اور ایکسپریس وے کے بارے میں معلوم ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کاکہنا تھا کہ پاک چائنا کو ریڈور سے گوادراور بلوچستان کے عوام کوخصوصی حصہ ملنا چاہیے، وفاقی حکومت کو تجویزدی ہے کہ چائنا کی طرف سے اتنا بڑا پیکیج ملا ہے اس سے بلوچستان کو زیادہ فائدہ ملنا چاہیے۔
Load Next Story