پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس کومذاق بنالیا
اسپانسرز کے اصرار پر اسٹار کرکٹرز کو دورہ بنگلا دیش سے واپسی کے فوری بعد ڈومیسٹک ایونٹ میں جھونک دیا جائے گا۔
قومی سپر ایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا فیصل آباد میں آغاز ہوگا۔ فوٹو: فائل
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس کومذاق بنالیا، بغیرکسی پلاننگ کے انٹرنیشنل مصروفیات کو نظر انداز کرکے جلدبازی میں ایونٹس کرانے کا سلسلہ جاری ہے، رواں ماہ شروع ہونے والے سپر ایٹ ٹوئنٹی20میں بھی کئی اسٹار کرکٹرز کو زبردستی جھونک دیا جائے گا،کئی شرکت سے ہی گریز کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی 11مئی کو متوقع ہے،اسی روز قومی سپر ایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا فیصل آباد میں آغاز ہوگا جس کے لئے کئی اسٹارز کی دستیابی پر سوالیہ نشان موجود ہے، طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں شرکت کے بعد واپس آنے والے تھکے ماندے کھلاڑی ملکی مقابلوں کی رونق بڑھانے کیلیے سرگرم ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپانسرز کے اصرار پر اسٹار کرکٹرز کو مقابلوں میں جھونک دیا جائے گا، شاہد آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی غرض سے ملکی سطح کے مقابلوں کا حصہ نہیں بنیں گے، دیگر کی طرف سے بھی گریز کی راہ اپنانے کا خدشہ موجود ہے، ڈومیسٹک ایونٹ کا اختتام 18 مئی کو ہوگا،اگلے روز ہی زمبابوے کی ٹیم پاکستان میں ڈیرے ڈال دے گی،مہمان ٹیم سے پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 22 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔
اس مختصر وقفے میں تربیتی کیمپ یا کھلاڑیوں کے یکجا ہونے کے حوالے سے بھی کچھ طے نہیں ہے، ایک ایسے وقت میں جب پوری توجہ 6سال بعد ملک میں کسی انٹرنیشنل ٹیم کے استقبال کی تیاریوں اور انتظامات پر ہونی چاہیے، سپر ایٹ کا میلہ سجانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ جب دیگر ممالک کی ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاریوں میں مصروف تھیں پی سی بی نے کراچی میں پینٹنگولر کپ کے مقابلوں میں نیا ٹیلنٹ اور مستقبل کے کپتان تلاش کرنے کی مہم شروع کرکھی تھی، یہ بے رنگ ایونٹ شائقین کی توجہ حاصل نہیں کرپایا تھا۔