ویمنزورلڈکپ2023 کے لئےآسٹریلیا میزبانی کی دوڑ میں شامل

پلیئرزاورکوچزکیلیے بہترٹریننگ اکیڈمیز بھی بنائی جائیں گی،فٹبال فیڈریشن حکام

پلیئرزاورکوچزکیلیے بہترٹریننگ اکیڈمیز بھی بنائی جائیں گی،فٹبال فیڈریشن حکام۔ فوٹو: فائل

PARIS:
آسٹریلیا ویمنز فٹبال ورلڈ کپ2023 کی میزبانی کیلیے دوڑمیں شامل ہوگا، فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ بڈ دینے سے خواتین کی شراکت اور مہارت میں اضافے کیلیے مدد ملے گی۔


تفصیلات کے مطابق 2023 آسٹریلیا میں کھیلوں کی ترقی کے20 سالہ وژن کا حصہ ہوگا،فیڈریشن اس برس شیڈول ویمنز فٹبال ورلڈکپ کا انعقاد اپنی سرزمین پر چاہتی ہے، اس حوالے سے بڈنگ میں حصہ لیا جائے گا، رواں برس جنوری میں آسٹریلیا نے مینز ایشین کپ کی میزبانی کی جس کا وہ فاتح بھی رہا تھا، ایونٹ سے مقامی گیم میں کچھ بہتری آئی تھی، آسٹریلیا کو مینز2022 ورلڈ کپ بڈ میں ناکامی کیساتھ میڈیا کی جانب سے بھی سخت تنقید کا سامنا رہا تھا۔ فٹبال فیڈریشن آسٹریلیا کے چیف ڈیوڈ گیلوپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کھیل کے بہترین سال قریب ہیں، فٹبال کی ترقی سے آمدنی میں اضافہ اور مستقبل میں وافرمقدارمیں فنڈز موجود رہیں گے، انھوں نے کہاکہ ورلڈ کپ بڈ سے خواتین کی شراکت اور مہارت میں مدد ملے گی۔

بڈ منگل کو جاری ہونے والے ایف ایف اے کے 'ہول آف فٹبال پلان' کے امتیازی اہداف میں شامل اور نیشنل گیم کی ترقی کیلیے معاون رہے گی،فیڈریشن کا مقصد 3 ہزار مرد اور جونیئرز خواتین کا ایلیٹ بیس تشکیل دینا ہے، پلیئرز اورکوچزکیلیے بہترٹریننگ اکیڈمیز بنائی جائیں گی تاکہ باصلاحیت پلیئرز کیلیے بیرون ملک نظر ڈالنے کی ضرورت نہ رہے، آسٹریلوی کوچ انگے پوسٹیکوگلو نے کہاکہ مجھے سب سے پہلے باصلاحیت افراد کو تلاش کرنا ہے، اسکولز سب سے آسان ذریعہ ہیں،اگر ہمیں وہاں کچھ کامیابی ہوئی توبہتر کوچز فراہم کرنا ہوں گے۔
Load Next Story