آصف زرداری کی کابل میں اشرف غنیعبداﷲ عبداﷲ اور کرزئی سے ملاقاتیں

دفتر خارجہ کے نئے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے آصف زرداری کے دورہ کابل کا خیر مقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے نئے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے آصف زرداری کے دورہ کابل کا خیر مقدم کیا ہے۔ فوٹو : آئی این پی

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کابل میں افغانستان کے صدراشرف غنی،چیف ایگزیکٹوعبداﷲ عبداﷲ اورسابق صدر حامد کرزئی سے ملاقاتیں کی ہیں۔

جن میں طالبان سے امن مذاکرات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، وسیع البنیاددوطرفہ تعلقات کاقیام،شدت پسندی سے ملکرنمٹنے سمیت دیگراہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف گیلانی، شیری رحمان اورفیصل کنڈی بھی ہیں۔ افغان صدراشرف غنی اورچیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ امن مذاکرات میں پاکستان کاکرداراہم ہے۔ افغان صدر نے پیپلزپارٹی کے وفدکے اعزاز میں دلکشاپیلس میں عشائیہ دیا،عبداﷲ عبداﷲ نے ظہرانہ دیااورکرزئی نے چائے پربلایا۔


یوسف گیلانی،شیری رحمن اورفیصل کریم کنڈی نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ بھی کیاجسکی حال ہی میں تزئین وآرائش کی گئی اورپاکستانی سفیرنے ان کے اعزازمیں تقریب منعقد کی اورسفارتخانے کے سبزہ زارمیں شیری رحمان نے پودالگایا۔وفدآج صبح ناشتے پرافغان سول سوسائٹی سے ملاقات کے بعداسلام آبادکیلیے روانہ ہوجائیگا۔

این این آئی کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکارنے بتایاکہ پاکستانی سفیر ابرار حسین اوردوسرے سفارتکاروں نے کابل کے ہوائی اڈے پر سابق صدرکی قیادت میں پی پی وفد کااستقبال کیا۔ ادھر دفتر خارجہ کے نئے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے آصف زرداری کے دورہ کابل کا خیر مقدم کیا ہے۔
Load Next Story