2017 میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگیعابد شیرعلی
خیبرپختونخوا میں توانائی کا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں ہوا،پنجاب میں سولرنظام استوارکرلیاگیا
ان علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو گی جہاں پر فیڈر نقصان پر چل رہے ہیں، وزیرمملکت پانی و بجلی فوٹو: فائل
پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے توانائی کا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا، پنجاب حکومت نے توانائی کی کمی کے باعث شمسی توانائی کا نظام استوار کرلیا ہے،ان علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوگی جہاں پرفیڈر نقصان پر چل رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کر سکی یہاں تک کہ ان ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ بھی لیپس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مقابلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے توانائی کے بحران کے پیش نظر شمسی توانائی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ان علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو گی جہاں پر بجلی چوری کی روایت زیادہ ہے اور فیڈر نقصان پر چل رہے ہیں، ہم نے بار بار صوبہ خیبرپختونخواکی حکومت سے چوری کو روکنے کا مطالبہ کیا مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کی حکومت کو پیسکو لینے کی درخواست کی تھی کہ انتظام سنبھال کر ادارے کو چلائیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابات سے متعلق اصلاحات لانا ہوں گی، لوگوں کے دلوں میں تحفظات کو دور کرنا ہو گا اور انتخابات سے متعلق سسٹم کو بہتر کرنا ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے، حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔ 2017 میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماں ایک عظیم ہستی ہے اور عظیم نعمت ہے، میں آج جو کچھ ہوں ماں کی دعاؤں کی وجہ سے ہوں۔