مداح ٹوئیٹر پر مجھے برابھلا کہنا بند کردیںزین ملک

زین ملک کو ٹوئیٹر پر گالیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے جس پر وہ اس ساری صورتحال سے سخت پریشان ہیں

زین ملک کو ٹوئیٹر پر گالیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے جس پر وہ اس ساری صورتحال سے سخت پریشان ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار اورون ڈائریکشن بینڈ کے ساب رکن گلوکار زین ملک نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ انھیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پربرا بھلا کہنا اورگالیاں دینا بند کردیں۔


واضح رہے کہ زین ملک جن کا اصل نام زین جاوید ہے کو ون ڈائریکشن بینڈکے رکن لوئس ٹائلسن کے ساتھ لڑائی کے بعد مداحوں کی جانب سے سخت مذمت حتی کہ ٹوئیٹر پر گالیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے جس پر انھوں نے لکھا ہے کہ وہ اس ساری صورتحال سے سخت پریشان ہیں انھوں نے کہا کہ ان کے مداح ان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ان کی طرف سے ایسا رویہ وہ برداشت نہیں کرسکتے ۔
Load Next Story