بولنگ کوچ فالوآن نہ کرانے کی وضاحتیں دینے لگے
پچ میں چوتھے اور پانچویں روز مزید توڑ پھوڑ کا بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا، مشتاق
پچ میں چوتھے اور پانچویں روز مزید توڑ پھوڑ کا بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا، مشتاق۔ فوٹو : فائل
اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد بنگلہ دیش کو فالوآن نہ کرانے کی وضاحتیں دینے لگے۔
تفصیلات کے مطابق میرپور ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ہمارے بولرز خاص طور پر پیسرز کو آرام کی ضرورت تھی، پچ میں چوتھے اور پانچویں روز مزید توڑ پھوڑ کا بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا۔
اس لیے بنگلہ دیش کو فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، پہلی اننگز میں354رنز کی برتری کافی نہ خیال کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کھلنا ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی تھی،اسے چیلنج دینے کیلیے اچھا مجموعہ ترتیب دینے کی ضرورت تھی، ہم اپنے پلان میں کامیاب بھی رہے،اب بھی ہمارے پاس خاصا وقت موجود ہے، جس پچ پر ٹائیگرز کو پہلی اننگز میں شکیب الحسن کی اچھی بیٹنگ کے باجود ڈھیرکرلیا اس پر ایک بار پھر یہ مشن مکمل کرنا مشکل نہیں ہوگا، ہمارے پاس پورے 2دن اور 180اوورز موجود ہیں۔
انھوں نے یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر ایک موثر ہتھیار اور مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے فتوحات کی راہ ہموار کرنے صلاحیت رکھتا ہے، مشتاق احمد نے کہا کہ سمیع اسلم ابھی ٹیسٹ کرکٹ میں نئے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ اعتماد حاصل کرتے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ نے غلط شاٹ کھیل کر وکٹ گنوائی،اسٹروک میکر کبھی کبھی اپنی اچھی فارم کی وجہ سے بھی ایسی غلطیاں کرجاتے ہیں۔