پاکستان نے ٹیسٹ تاریخ کی تیسری بڑی فتح حاصل کرلی
گرین کیپس نے ابوظبی ٹیسٹ 2014 میں آسٹریلیا کو 356رنز جبکہ بھارت کو 2006 کے کراچی ٹیسٹ میں341رنز سے زیر کیا تھا
گرین کیپس نے ابوظبی ٹیسٹ 2014 میں آسٹریلیا کو 356رنز جبکہ بھارت کو 2006 کے کراچی ٹیسٹ میں341رنز سے زیر کیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی
پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف میرپور میں اپنی ٹیسٹ تاریخ کی رنز کے لحاظ سے تیسری بڑی فتح حاصل کرلی۔
گرین کیپس نے ابوظبی ٹیسٹ 2014 میں آسٹریلیا کو 356رنز جبکہ بھارت کو 2006 کے کراچی ٹیسٹ میں341رنز سے زیر کیا تھا،بنگال ٹائیگرز ہفتے کو ختم ہونیوالے میچ میں 328رنز سے ناکام ہوئے،سری لنکا کیخلاف کولمبو میں پاکستانی ٹیم 301رنز سے سرخرو ہوئی تھی۔ دریں اثنا بنگلہ دیشی بیٹسمین مومن الحق مسلسل 11ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور بنانے والے چوتھے کرکٹر بن گئے۔
نوجوان بیٹسمین نے ویسٹ انڈیز کے سرویوین رچرڈز اور بھارتی گوتم گھمبیر و سہواگ کو جوائن کرلیا، سب سے زیادہ مسلسل 12میچز میں 50یا زائد رنز بنانے کا اعزاز جنوبی افریقی ڈی ویلیئرز کو حاصل ہے، انھوں نے اس دوران5سنچریاں بھی بنائیں۔
مومن الحق نے اب تک مسلسل11ٹیسٹ میں 9 ففٹیز بنانے کیساتھ 4تھری فیگر اننگز سجائی ہیں،اس دوران ان کا سب سے زیادہ اسکور181رہا، بنگلہ دیشی بریڈمین کی عرفیت سے پہچانے جانیوالے نوجوان بیٹسمین اب تک مجموعی طور 14ٹیسٹ میں60کی اوسط سے 1380رنز بنا چکے ہیں۔