ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن بچ گئی
کامیابی کے بعد اب اس کے پوائنٹس بھی انگلش ٹیم کے برابر102 ہی ہوگئے
کامیابی کے بعد اب اس کے پوائنٹس بھی انگلش ٹیم کے برابر102 ہی ہوگئے۔ فوٹو : اے ایف پی
میرپور میں جیت نے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی نئی تیسری پوزیشن بچا لی، ویسٹ انڈیز سے سیریز 1-1 سے ڈرا ہونے کی وجہ سے انگلش ٹیم چوتھے نمبر پر چلی گئی تھی ۔
جس سے پاکستانی سائیڈ تیسرے نمبر پر آگئی، اس پوزیشن پر موجود رہنے کیلیے اسے بنگلہ دیش پر دوسرے ٹیسٹ میں لازمی فتح درکار تھی، کامیابی کے بعد اب اس کے پوائنٹس بھی انگلش ٹیم کے برابر102 ہی ہوگئے، البتہ اعشاریائی پوائنٹس کی وجہ سے گرین کیپس فی الحال تیسرے نمبر پر رہیں گے۔