ٹیم نے ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناکامی کا کچھ ازالہ کر دیا حنیف محمد

ہمارے بولرز نے ان کو بے بس کیے رکھ دیا، خاص طور پراسپنر یاسر شاہ نے فتح میں اہم کردار اداکیا، حنیف محمد

ہمارے بولرز نے ان کو بے بس کیے رکھ دیا، خاص طور پراسپنر یاسر شاہ نے فتح میں اہم کردار اداکیا، حنیف محمد فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہاہے کہ پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف سیریز اپنے نام کرنا قابل مسرت ہے۔


یہ جیت قومی ٹیم کا مورال بلندکرے گی، انھوں نے کہاکہ میچ کا نتیجہ توقعات کے مطابق رہا، گرین کیپس نے چوتھے روز ہی میزبان ٹیم کو328 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناکامی کا کچھ ازالہ کر لیا،انھوں نے کہاکہ میچ کی ابتدا سے ہی ذہنی دبائو کا شکاربنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں ہتھیارڈال دیے، ہمارے بولرز نے ان کو بے بس کیے رکھ دیا، خاص طور پراسپنر یاسر شاہ نے فتح میں اہم کردار اداکیا ۔
Load Next Story