دہشت گرد کے خاندان کو بھی سزا ہوگی پختونخوا حکومت کا اشتہار

کسی دہشت گردکے جرم پر بھائی،کفیل یا زیرکفیل افراد کو سزا ملے گی۔

کسی دہشت گردکے جرم پر بھائی،کفیل یا زیرکفیل افراد کو سزا ملے گی۔فوٹو :اسٹاک امیج

خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی میں ملوث افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت پبلک نوٹس جاری کردیا جسے اخبارات میں بھی اشتہارکی شکل میں شائع کیا گیا۔


نوٹس کے تحت دہشت گردی میں ملوث افراد کے بارے میں نزدیکی تھانہ یا اے پی اے کے دفتر میں رپورٹ بمعہ تصویرجمع نہ کرانے والے پورے خاندان کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ کسی بھی گھرانے کا کوئی بھی فرد یا افراد جن میں زیرکفالت غیر رشتے دار بھی شامل ہیں کسی بھی دہشت گرد کارروائی میں چاہے وہ انفرادی حیثیت میں ہو یاکسی تنظیم کے رکن کے طور پر ملوث ہوں یا ملوث ہونے کا خدشہ ہو اوراس مقصد کے لیے اپنے گھروں سے غائب ہیں توان کے متعلق اپنے نزدیکی تھانہ یا اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفترمیں اس کی تفصیلات بمعہ تصویر رپورٹ کی جائے بصورت دیگر اگر کوئی دہشت گردکسی بھی واردات بشمول خودکش حملہ میں ملوث ہو کر گرفتار کیا گیا یا ہلاک کیا گیا تو اس کے والدین، بھائی، متعلقہ رشتے دارجن کا وہ کفیل یا زیرکفالت رہاہوکے خلاف مذکورہ بالا قوانین کی انہی دفعات کے تحت جس میں پھانسی، عمرقید منقولہ جائیدادکی ضبطگی شامل ہیں قانونی کارروائی کی جائیگی جس میں مذکورہ دہشت گرد ملوث پایا گیا یا ہلاک کیا گیا۔
Load Next Story