شاہ رخ خان حس مزاح میں سب سے آگے

شاہ رخ جانتے ہیں کہ کس صحافی کے کون سے سوال کا کیا جواب دینا ہے یا اسے کیسے چپ کروانا ہے۔

شاہ رخ جانتے ہیں کہ کس صحافی کے کون سے سوال کا کیا جواب دینا ہے یا اسے کیسے چپ کروانا ہے۔ فوٹو : فائل

میڈیا نمائندے اپنے عجیب و غریب سوال پوچھنے سے کبھی باز نہیں آتے ہیں۔


ان سے نمٹنے کا بہترین ہتھیار حاضر جوابی ہوتا ہے۔ اس فن میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو جس قدر ملکہ حاصل ہے، شائد ہی کسی دوسرے اداکار کو ہو۔ شاہ رخ جانتے ہیں کہ کس صحافی کے کون سے سوال کا کیا جواب دینا ہے یا اسے کیسے چپ کروانا ہے۔ اس کے لیے شاہ رخ کا ہتھیار حس مزاح ہوتی ہے۔ایک بار رپورٹر نے شاہ رخ سے طنزاً پوچھا کہ وہ کب مختلف فلمیں، بہتر فلمیں بنانا شروع کردیں گے۔

شاہ رخ کا جواب بے حد سادہ مگر کانٹے کا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ مختلف سوال، بہتر سوال کرنا شروع کریں گے۔ایک بار رپورٹر نے شاہ رخ سے پوچھا کہ کیا وہ صبح اٹھنے پر بھی اسی قدر خوبصورت دکھائی دیتے ہیں تو شاہ رخ نے بے حد دلچسپ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ''ہر صبح پلاسٹک سرجری کے مراحل سے گزرتے ہیں''۔
Load Next Story