فلم انڈسٹری کا عروج آج بھی یاد ہےشفقت چیمہ

لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لیے ریسرچ کریں،شفقت چیمہ

لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لیے ریسرچ کریں،شفقت چیمہ۔ فوٹو : فائل

سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا۔


اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ایک انٹر ویو میں شفقت چیمہ نے کہا کہ آج کل فلم کے ساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں، لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی یاد ہے اور آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی ۔انھوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لیے ریسرچ کریں۔
Load Next Story