چار ملکی ہاکی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 50 سے مات دے دی

پاکستان نےمجموعی طور پر6میں سے2میچزمیں کامیابی حاصل کی جبکہ اسےآسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کےہاتھوں ناکامی کاسامنا کرناپڑا

پاکستان نے مجموعی طور پر6میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوٹو: فائل

لاہور:
چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے آخری میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 5-0 سے ہراکرٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈی اوکینڈن، کرس سریلو، گلین سمپسن، ٹرینٹ مٹن اور فلین نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا، دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے زیر کیا۔ادھر قومی کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں جو ہمارے اہداف تھے، وہ حاصل کر لیے، قومی کی دعاؤں اور اپنی محنت سے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر ہوبارٹ میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا، گزشتہ روز بھی 2 میچزکا فیصلہ ہوا، پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 5-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔یاد رہے کہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں یہ چوتھی جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسری شکست تھی۔


پاکستان نے مجموعی طور پر6میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم نے حریف سائیڈز کیخلاف 11 گول اسکور کیے جبکہ اس کیخلاف 23گول بنے، ہوبارٹ میں ہونیوالے اس میچ میں کے آغاز میں ہی پاکستانی کھلاڑیوں پھردباؤکا شکار نظر آئے جس کا بھرپورفائدہ میزبان ٹیم نے اٹھایا اور وقفے وقفے سے گول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈی اوکینڈن، کرس سریلو، گلین سمپسن، ٹرینٹ مٹن اور فلین نے گول اسکور کیے، میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بھی گیند کو جال میں پھینکنے کے متعدد بار مواقع میسر آئے لیکن قومی فاروڈز ان سنہری مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب وطن واپس پہنچے گی۔ ادھر کپتان محمد عمران نے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں جو ہمارے اہداف تھے، وہ حاصل کر لیے، قومی کی دعاؤں اور اپنی محنت سے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکی تھی، اس لیے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کیلیے ایونٹ میں شرکت کرنا ضروری تھا، انہوں نے مزید کہاکہ ایونٹ میں آسٹریلیا سمیت تمام بڑی ٹیموں نے شرکت کی جن کے خلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں بالخصوص نوجوان پلیئرز کا خاصا اعتماد ملا ہے جس کا فائدہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہو گا۔ایک سوال پرمحمد عمران نے کہاکہ ٹیم مینجمنٹ نے حریف ٹیموں کے ساتھ کھیلے گئے تمام 6میچز میں کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے جن کو دیکھتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی تیارکی جائے گی۔ ادھر کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے شکست دی۔
Load Next Story