ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑدو وسیم اکرم کا دھونی کو مشورہ
کوہلی کے کندھوں پر جلدبازی میں قیادت کی ذمہ داری نہیں ڈالنی چاہیے، سابق اسٹار
کوہلی کے کندھوں پر جلدبازی میں قیادت کی ذمہ داری نہیں ڈالنی چاہیے، سابق اسٹار فوٹو: اے ایف پی
وسیم اکرم نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو کسی ایک فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 31 سالہ وکٹ کیپر کی قائدانہ صلاحیتوں پر اٹھنے والے سوالات پر مجھے کوئی حیرت نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ انھیںکسی ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے اس سے انھیں اپنی توجہ زیادہ کھیل پر مرکوز رکھنے اور زیادہ لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، میں اب بھی ان کو بہترین کھلاڑی سمجھتا ہوں، وہ محدود اوورز کے میچز کو عمدگی سے فنش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وسیم اکرم نے خبردار کیا کہ ان فارم ویرت کوہلی کے کندھوں پر جلد بازی میں قیادت کی ذمہ داری نہیں ڈالنی چاہیے، اسے کپتانی کیلیے ابھی انتظار کرنا ہوگا۔
وہ اس وقت بہترین فارم میں ہے اور گذشتہ 18 ماہ سے بھارت کا سب سے زیادہ مستقل مزاجی سے پرفارم کرنے والا کھلاڑی ثابت ہوا، فی الحال اس پر کوئی اضافی ذمہ داری ڈالنے کے بجائے اسے کھیل سے اچھی طرح لطف اندوز ہونے کا موقع دینا چاہیے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ چیمپئنز لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گمبھیر فارم میں آجائیں گے۔