سندھ پولیس نے ذوالفقار مرزا کو طلب کرلیا
غیر جانبدار تفتیشی افسر کی تقرری تک پیش نہیں ہوں گا، ذوالفقار مرزا
فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو پولیس نے آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔
ایس پی کرائم برانچ شاہجہان خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آج اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ایس پی کرائم برانچ کے دفتر آجائیں ، ان کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے پولیس ان سے تفتیش کرے گی۔
دوسری جانب ذوالفقار مرزانے کہاہے کہ انہیں پولیس کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا، سنا ہے کہ پولیس ان سے بیان لینا چاہتی ہے، وہ ضمانت پر ہیں اور اس وقت تک پیش نہیں ہوں گے جب تک تفتیشی افسر غیر جانبدار نہیں ہوگا۔ وہ کسی کی دھمکی میں نہیں آئیں گے، حالات کا مقابلہ بھرپور طریقے سے کریں گے ۔
ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین تھانے پر حملے اور ڈی ایس پی کو زدوکوب کرنے کا مقدمہ بدین تھانے میں درج ہوا تھا۔ اس مقدمہ کی تفتیش آئی جی پولیس سندھ نے ایس پی کرائمز برانچ ٹو کے سپرد کی تھی۔