چیمپئنز لیگ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے براوو اور رامدین کی ففٹیز پر بارش نے پانی پھیر دیا

براوو 54 اور رامدین 50 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

براوو 54 اور رامدین 50 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ فوٹو: گیمرز اینڈ ای ویب سائٹ

ٹی 20 چیمپئنز لیگ کوالیفائر میچ میں یووا نیکسٹ کیخلاف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے براوو اور رامدین کی ففٹیز پر بارش نے پانی پھیر دیا۔


مقابلہ بے نتیجہ رہا۔ کیریبیئن سائیڈ نے 3 وکٹ پر 181 رنز بنائے، براوو 54 اور رامدین 50 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 95 رنز جوڑے۔ قبل ازیں ٹیم 86 رنز کے سفر میں 3 وکٹیں گنوا چکی تھی،اوپنرز لینڈل سمنز 34 اور ولیم پارکنز32 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل سمیت ستچیترا سینانائیکے اور اینڈریو میک ڈونلڈ نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔ یووا نیکسٹ نے ہدف کے تعاقب میں پہلی گیند کا سامنا کیا تو اوپنر دلشان مونا ویرا، شینن گیبریئل کی گیند پر پارکنز کا کیچ بن گئے۔ بعد ازاں بارش کی مداخلت سے مزید کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔
Load Next Story